Profile # 126 Zohaib Khan Khanzada (HST - GBHS Tando Ghulam Hyder) ذوھيب خان خانزادھ
محترم جناب سر زوھیب خان خانزادہ صاحب کا جنم 3 اپريل 1982ء کو ضلع حیدرآباد کے شہر ٹنڈو حیدر ، تعلقہ حیدرآباد دیہی میں ہوا ۔ آپ نے میٹرک تک تعليم گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ، ٹنڈو حیدر سے سال 1998ء میں حاصل کی ۔ آپ نے انٹر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ، پریٹ آباد سے سال 2000ء میں پاس کیا ۔ سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے گریجوئیشن اور اسلامک کلچر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی پروفیشنل ڈگریز حاصل کیں ۔
آپ نے سندھ کے محکمہ تعلیم میں آئی بی اے سکھر کی ٹیسٹ پاس کی اور یکم اگست 2008ء کو بطور جے ایس ٹی گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ٹنڈو حیدر میں مقرر ہوۓ جہاں سے آپ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا ۔ آپ کو یکم فروری 2020ء کو ایچ ایس ٹی میں ترقی ملی ۔ آپ کو ریاضی پڑھانے کا شوق ہے اور یہی سبجیکٹ پڑھاتے ہیں ۔
آپ کے والد کا نام محمد اقبال خان ہے ۔ آپ چھے بھائی بہن میں سب سے بڑے ہیں ۔ آپ کی اولاد میں چار بچے ہیں تین فرزند اور ایک دختر ہے ۔ آپ کا یوٹیوب پر چینل ذوھیب خان خانزادہ کے نام سے ہے اور فیسبک پر پیج جی بی ايچ ايس ٹنڈو حیدر کے نام سے ہے ۔
آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ سندھ میں بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم سے روشناس کرایا جاۓ تاکہ آنے والی نسل تعلیم یافتہ ھو ۔ اگر بچیاں تعلیم نہیں حاصل کریں گی تو آنے والی نسل ترقی نہیں کر سکتی ہے ۔ عوام سے دوستوں سے بس یہی درخواست ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آشنا کرائیں خاص کر کے میرے سندھ کے دیہی علاقوں میں ۔
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment