Profile # 68 Shabbir Ahmed Khanzada (HST - GBHSII Kotri) شبير احمد خانزادھ

 

محترم جناب حاجی شبیر احمد خانزادہ صاحب 12 فروری 1964ع کو ضلع دادو کے شہر ککڑ ، تعلقہ خیرپور ناتھن شاھ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، ککڑ سے پرائمری کی تعليم حاصل کی ـ آپ نے گورنمنٹ بوائز ھاء سکول ، ککڑ سے ميٹرک کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے استاد بخاری گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ، دادو سے انٹر اور گريجوئيشن کے امتحانات پاس کيے ـ آپ نے سندھ يونيورسٹی ، جامشورو سے اسلامک کلچر میں ماسٹرس کی ـ آپ نے گورنمنٹ ايليمنٹری کالج ، دادو سے سی ٹی اور ايلسا قاضی کيمپس ، حيدرآباد سے بی ایڈ اور سندھ زرعی يونيورسٹی ، ٹنڈوجام سے ایم ایڈ کی پروفيشنل ڈگريز حاصل کیں ۔ آپ نے ڈسپینسر کا کورس کیا اور کافی عرصہ ککڑ اور کوٹری میں ڈسپینسر اور اسٹور کیپر رہے ۔

آپ کو 22 اکتوبر 1989ع کو محکمہ تعلیم میں جونیئر سکول ٹیچر کا آرڈر ملا ۔ آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ بوائز ھاء سکول ، سیتا ولیج میں ہوئی ۔ آپ کا 11 نومبر 1991ع کو ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ کا 27 مارچ 1994ع کو ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ کو 30 مئی 1998ع کو ایچ ایس ٹی میں ترقی ملی ۔ آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، سونڈا ، ٹھٹھہ میں ہوئی ۔ آپ کا کچھ مہینے بعد ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول , سوجھرو گورڑ ، تعلقہ میہڑ میں ہوا ۔اسی سال آپ کا ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ 1998ع سے گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں بحیثیت جی آر انچارج ، لوکل و بورڈ کے امتحانات کے انچارج اور ڈیڈ اسٹاک انچارج اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے انگریزی ، سائنس اور اسلامیات کے سبجیکٹس پڑھائے ہیں ، اور کلاس چھٹی اور ساتویں کے کلاس ٹیچر بھی رہے ہیں ۔

آپ بہت عرصہ اساتذہ کی تنظيم گسٹا سندھ کے یونٹ اشاعت الاسلام کے نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری رہے ہیں ۔

آپ کے بہترين اساتذہ میں سر شفيع محمد شاھ ، مرحوم سر محسن ککڑائی ، سر محمد الياس پنہور اور سر علی گوہر لاشاری شامل ہیں ۔ آپ کے بہترين دوستوں میں مرحوم علی انور خانزادہ (بزنس مين) ، شوکت علی خانزادہ (جاگیردار) ، اختر علی خانزادہ (سابق کونسلر) ، صغير احمد خانزادہ (پی ایس ٹی) ، احمد پريو (پی ایس ٹی) ، علی خان لغاری (پاکستان ريلوے میں انجنيئر) ، غلام مصطفٰے کلہوڑو (بينک منيجر) ، عبدالحليم عباسی (ڈاکٹر) اور اعجاز ساريو (ھاء کورٹ میں رجسٹرار) شامل ہیں ۔ سی ٹی کورس کے دوران آپ کے کلاس فیلو یہ شخصیات رہیں : غلام رسول چانڈیو (ھیڈ ماسٹر) ، عبدالغفور ابڑو (ریٹائرڈ ھیڈ ماسٹر) ، غلام رسول کھوسو (ایچ ایس ٹی) ، نجم الدین پنھور (لیکچرر) اور مرحوم امداد شاھ (انچارج امتحانات و جی آر) جن سے آپ نے امتحانات و جی آر کا چارج لیا ۔ آپ اس وقت ٹائم اسکیل کے حساب سے انیسویں گریڈ میں ہیں ۔ آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ ڈیوٹی کے حوالے سے ہمیشہ ریگیولر اور پنچوئل رہے ہیں ۔ آپ کی اسی خوبی کی وجہ سے اکثر فرسٹ اسسٹنٹ کی غیر موجودگی پر آپ کو وقتی ایف ای کے منصب سے نوازا جاتا ہے ۔ آپ باقائدگی سے آج تک اسکول کے ٹائم پر اسکول کی اسیمبلی کا اہتمام کرواتے ہیں ۔ آپ نے 2017ع میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ عمرہ کیا اور 2019ع میں حج بھی ادا کیا ۔

آپ کے دادا شمشیر خان خانزادہ ہندوستان کی ریاست الور میں فوجی تھے ۔ آپ کے والد امام خان خانزادہ ايک جاگیردار تھے ۔ آپ بھائی بہنوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ آپ کے بڑے بھائی عبدالمتین خانزادہ اور چھوٹے بھائی کبیر احمد خانزادہ محکمہ تعلیم میں پی ایس ٹی ہیں ۔ آپ کے بڑے فرزند ڈاکٹر اشفاق احمد خانزادہ پی پی ایچ آئی سندھ میں مٹیاری ضلع کے ڈسٹرکٹ منیجر ہیں ۔

آپ نے فیسبوک کے توسط سے اساتذہ ، طالب علموں اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا ، "وقت کی پابندی کریں ، اپنی ذمہ داری پوری کریں " ۔

سندہ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل