Profile # 55 Abdul Rehman Khan Ansari (HST - GBHSII Kotri) عبدالرحمن انصاري
محترم جناب سر عبدالرحمن خان انصاری صاحب يکم جنوری 1965ع کو ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوۓ ۔ آپ نے گورنمنٹ کيمپس ھائی سکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری کے پرائمری سيکشن سے پرائمری کی تعليم حاصل کی ـ آپ نے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ، کوٹری سے ميٹرک کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے سٹی کالج ، حيدرآباد سے انٹر کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے سندھ يونيورسٹی ، جامشورو سے گريجوئيشن اور ایم ای اسلامک کلچر کے امتحانات پاس کيئے ـ آپ نے علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی ، اسلام آباد سے بی ايڈ اور ایم ایڈ کی پروفيشنل ڈگريز حاصل کیں ۔ آپ نے جناح لا کالج ، حيدرآباد سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے ٹی ٹی سی کالج ، کوٹری سے آرکیٹیکچر میں ڈپلومہ بھی کیا ہے ۔
آپ ابھی طالب علم ہی تھے کہ آپ کو 27 مئی 1984ع کو پی ایس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی پوسٹنگ کیڈٹ کالج ، پٹارو میں ہوئی ۔ آپ کچھ عرصہ وہاں رہے ، اور پھر آپ کا ٹرانسفر گورنمنٹ کيمپس ھائی سکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ کا 11 اگست 1993ع میں ایچ ایس ٹی میں پروموشن ہوا ۔ آپ نے انگریزی ، اردو ، ریاضی ، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے سبجیکٹس پڑھائے ہیں ، اور کلاس ساتویں اور آٹھویں کے کلاس ٹیچر بھی رہے ہیں ۔ آپ اس وقت ٹائم اسکیل کے حساب سے بیسویں گریڈ میں ہیں ۔
آپ 1994ع میں اساتذہ کی تنظيم گسٹا سندھ کے یونٹ اشاعت الاسلام کے نائب صدر رہے ۔
آپ کے بہترین اساتذہ ميں سر قادر بخش ڈیتھو ، سر عبداللہ انصاری ، سر مرزا شاھجہان بیگ ، سر غلام مصطفٰے میمن اور سر مرزا رئیس بیگ شامل ہیں ۔ آپ کے بہترین دوستوں ميں محمد افضل خان ، محمد جاوید چندریگر اور شکیل احمد صدیقی شامل ہیں ۔ آپ کم گو اور سچائی پسند رہے ہیں ۔ آپ ڈیوٹی کے حوالے سے ہمیشہ ریگیولر اور پنچوئل رہے ہیں ۔ آپ کی شخصیت کے حوالے سے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
آپ کے آباؤ اجداد کاروبار سے وابسطہ رہے ہیں ۔ آپ کے والد عبدالحلیم خان ، کوٹری کے مشہور تاجر تھے ۔ آپ کے والد ، اشاعت الاسلام اسکول ، کوٹری کی اسکول کمیٹی میں ڈونر تھے ۔ آپ کے ایک ماموں سلیم الزماں ، پبلک ہیلتھ میں چیف انجینئر رہ چکے ہیں ۔ آپ بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔
آپ نے اپنی اولاد کا بھی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت اچھا خیال رکھا ہے ۔ آپ کے بڑے فرزند محمد عمیر خان نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، جامشورو سے سول انجنیئرنگ میں بی ای کی ڈگری حاصل کی ہے اور 2022ع میں آئی بی اے سکھر کی ٹیسٹ پاس کر کے اسی سکول گورنمنٹ کيمپس ھائی سکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں جے ای ایس ٹی اپوائنٹ ہوئے ہیں ۔ آپ کے چھوٹے فرزند محمد عمار خان حافظ قرآن ہیں اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ، جامشورو میں ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کيا ہے ۔
آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا ، "وقت اور نماز کی پابندی کریں ، والدین کا ادب کریں اور ان کی خدمت کریں " ۔
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment