Profile # 45 Muhammad Arif Shaikh (PST - GBPCS Sindhi Main Kotri) محمد عارف شيخ


محترم جناب سر محمد عارف شيخ صاحب 7 مئی 1974ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے گورنمنٹ کيمپس سکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری سے ميٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ آپ پہلی کلاس سے آٹھويں تک فرسٹ پوزيشن رہے اور آپ نے چھٹی کلاس میں ضلع دادو میں دوسری پوزيشن آنے پر مہتاب اکبر راشدی صاحبہ کے ہاتھوں سے انعام وصول کيا ـ آپ کا شمار نويں کلاس کے ان ہونہار طلباء میں ہوتا تھا جنہوں نے 300 سے زيادہ نمبر ليے ـ آپ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، لطيف آباد ، حيدرآباد سے انٹر کا امتحان پاس کيا ۔ آپ نے سندھ يونيورسٹی ، جامشورو سے بی اے اور ايم اے اردو کے امتحانات پاس کيئے ۔ آپ نے گورنمنٹ ايليمنٹری کالج ، حيدرآباد سے پی ٹی سی اور سی ٹی کے کورسز کيئے ۔ آپ نے ايلسا قاضی کيمپس ، حيدرآباد سے بی ايڈ کی بطور ٹیچر پروفیشنل ڈگری حاصل کی ۔ آپ نے کمپيوٹر کے بہت سارے کورسز کيئے اور آپ کا شمار کمپيوٹر ايکسپرٹ کے طور پر ہوتا ہے ـ

آپ نے کچھ عرصہ نگينہ کاٹن مل کوٹری میں کمپيوٹر آپريٹر کی جاب کی ـ آپ کو محکمہ تعليم میں 25 اکتوبر 1995ع کو پی ايس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ شہباز پرائمری سکول ، بہار کالونی ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ نے ملازمت کا کچھ عرصہ ڈائريکٹر سکولز پرائمری کے آفس میں اس وقت کے ڈائريکٹر محترم جناب مرزا اعجاز بيگ صاحب کے ساتھ کام کيا ـ آپ اس وقت گورنمنٹ بوائز پرائمری کيمپس سکول سندھی مين کوٹری میں بہت احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں - آپ نے پرائمری کے سارے مضامین پڑھائے ہیں ۔

تنظيمی حوالے سے آپ اساتذہ کی تنظيم پ ٹ الف کے سرگرم کارکن رہے ہیں ۔ آپ نے ہر قسم کے کھيلوں میں حصہ ليا ہے اور آپ الائنس کرکٹ کلب کوٹری ميں کرکٹ ٹيم کے کيپٹن رہے ـ آپ کو بطور استاد کئی بار بيسٹ ٹيچر کے ايوارڈ ملے ہیں ـ آپ بچوں کو مختلف سرگرميوں ميں تياری کرواتے ہیں اور کئی بار بچوں نے انعامات جيتے ہیں ، جن ميں سے ايک بار 1998ع ميں جب بچوں نے تقرير اور خاکے ميں فرسٹ پوزيشن اور ملی نغموں ميں سيکنڈ پوزيشن کے انعامات جيتے تو اس وقت کی ايس ڈی او گرلس محترمہ صبيحہ ميمن صاحبہ (والدہ آصف ميمن صاحب ٹی ای او سيکنڈری ، کوٹری) نے آپ کی خدمات کو ديکھ کر آپ کو بھی انعام ديا ـ

آپ نے 2007ء میں جب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکول کی سطح پر ڈیجیٹل ای سی ای کلاس شروع کی گئی اور اس کے سافٹ ویئر بنائے گئے - اس ٹیم میں اس دور کے ھیڈ ماسٹر محترم فیاض حسین انڑ صاحب کی سرپرستی میں مختلف مضامین کے سافٹ ویئر بنانے کی ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے آپ نے فرائض سر انجام دیئے ۔ اس طرز کی کلاس اب صرف اسلام آباد کے ایف-8 سیکٹر میں گورنمینٹ کی نگرانی میں چل رہی ہے ۔

آپ کی پسنديدہ شخصيت سید عبدالحفیظ شاھ اور ڈاکٹر اسرار احمد ہیں ـ آپ کے بہترين اساتذہ ميں سر غلام محمد ، سر عطاء الله خان ، سر عبد الله انصاری ، سر وزير علی سومرو ، سر محمد يامين يوسفزئی ، سر عابد علی عابد ، سر محمد الياس پنہور ، سر علی شبير اور سر محمد علی اعوان شامل ہيں ـ ان اساتذہ سے آپ نے بہت کچھ سيکھا اور پہلی کلاس ميں کيسے پڑھانا ہے يہ آپ نے سر غلام محمد سے سيکھا اور آج تک اسی طريقے کو اپنايا ہوا ہے ـ آپ کے بہترين دوستوں ميں فياض حسين انڑ صاحب ، سيد مولے ڈنو شاھ صاحب ٫ واجد حسین شیخ ٫ محمد فیصل مغل اور بہت سارے شامل ہيں ـ

آپ کے دادا ممتاز احمد شيخ صاحب پی ٹی سی ايل میں ملازم تھے اور آپ کے نانا جنگی شيخ صاحب پاکستان ريلوے میں ملازم تھے - آپ کے والد اعجاز احمد شيخ صاحب کوآپريٹو سوسائيٹیز سندھ ، شہباز بلڈنگ ، حيدرآباد میں ہيڈ کلرک تھے - آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔

آپ نے 2019ع ميں ايس پی ايس سی سندھ ميں ليکچرر اردو کی پوسٹ کے ليے اپلائے کيا اور آپ نے وہ امتحان پاس کرلیا جس کا رٹن ٹيسٹ مارچ 2021ع ميں ہوا ـ آپ آفر ليٹر کے ويٹنگ ميں ہيں جو کہ آپ کی بہت بڑی کاميابی ہے ـ

آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے تعليم کے حوالے سے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تعليم ميں نقل کو ختم کرنے کے ليے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ـ جب نقل ختم ہوگی تو ہر بچہ محنت کر کے پڑھے گا ـ پرائیویٹ سکول جو کہ ہر گلی میں کثرت سے بنا دیئے گئے ہیں وہ محدود کر دیئے جائیں ۔ جو پرائیویٹ سکول معيار پر پورا نہیں اترتے ان کی رجسٹریشن کینسل کی جاۓ ۔

آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا " کسی بھی صورت ميں تعليم ضرور حاصل کريں اور جہاں سے بھی علم ملے اسے حاصل کريں ـ"

سندہ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل