Profile # 44 Riaz Muhammad Gakhar (PST - GBPCS Sindhi Main Kotri) رياض محمد گکھڑ

 

محترم جناب سر رياض محمد گکھڑ صاحب 19 اگست 1963ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالکريم گکھڑ صاحب پاکستان ريلوے میں ڈرائيور تھے ۔ آپ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، ريلوے کالونی ، کوٹری سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ، کوٹری سے ميڻرک کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے سڻی کالج ، حیدرآباد سے انٹر کا امتحان پاس کيا ۔ آپ نے سندھ يونيورسٹی ، جامشورو سے ايم اے اسلامک کلچر کا امتحان پاس کيا ۔ آپ نے گورنمنٹ ايليمنڻری کالج ، حیدرآباد سے پی ڻی سی اور سی ڻی کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے ايلسا قاضی کيمپس ، حیدرآباد سے بی ايڈ کی تعلیم حاصل کی ۔

آپ نے کچھ عرصہ ايک پرائيويٹ جاب کی ـ آپ کو محکمہ تعليم میں 2 ستمبر 1984ع کو پی ايس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، چودھری کرم الدين گوڻھ ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ نے ملازمت کا کچھ عرصہ جن سکولوں میں گزارا ہے ان میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، اردو مين ، کوٹری ، گورنمنٹ بوائز لوئر سيکنڈری سکول ، سکندر آباد ، کوٹری اور گورنمنٹ کيمپس سکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری شامل ہیں ۔ آپ اس وقت گورنمنٹ بوائز پرائمری کيمپس سکول ، سندھی مين ، کوٹری میں بہت اچھے طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور سکول میں بچوں کی ايڈميشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کيا ہے ۔ آپ نے پرائمری کے سارے مضامین پڑھائے ہیں ۔

تنظيمی حوالے سے آپ جميعت المدرسين تنظيم کميڻی کے ميمبر رہے ہیں ۔ آپ کا شمار فٹ بال کے بہترين کھلاڑيوں میں ہوتا ہے ـ آپ کو بطور ٹيچر کئی بار بيسٹ پرفارمنس کے ايوارڈ اور شيلڈس ملی ہیں ـ آپ بچوں کو مختلف سرگرميوں ميں تياری کرواتے ہیں اور کئی بار بچے کوئز پروگرام اور نعت خوانی ميں فرسٹ پوزيشن لے کر آئے ہیں ـ آپ نے ہميشہ تعليم کی بہتری اور بچوں کی ترقی کے ليئے بہترين کردار ادا کيا ہے ـ

آپ کی پسنديدھ شخصيت محترمہ بينظير بھڻو ہیں ـ آپ کے بہترين اساتذہ سر مقصود اور سر قادر بخش ڈيتھو ہيں ـ آپ کے بہترين دوستوں ميں محمد رشيد راجپوت ، افتخار احمد ، مرحوم احمد علی عباسی اور اقبال نقوی شامل ہيں ـ

آپ کے بڑے فرزند محمد رضوان گکھڑ نے بی اے کيا ہے اور چھوڻے فرزند محمد ذيشان گکھڑ نے ايم کام کے ساتھ ڈی سی بی ايم اور زيبسٹ ميں مختلف کورسز بھی کيئے ہیں ـ

آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے تعليم کے حوالے سے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بچوں کو ريگيولر سکول بھيجيں ـ بچوں کو جو جس طريقے سے سمجھ آتا ہو اس طريقے سے تعليم ديں ـ

آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا " ہر ايک کو چاہيے کہ اپنے بچوں کو تعليم ضرور دلائيں اور اپنے بچوں پر نظر رکھيں ـ تعليم کے حوالے سے ڻيچرز سے رابطے ميں رہیں ـ

سندہ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل