Profile # 36 Omer Noor Qureshi (PST - GBHS, Labour Square, Kotri) عمر نور قريشي
محترم جناب سر عمر نور قریشی صاحب کا جنم 21 مئی 1990ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں ہوا ـ آپ کے والد نور محمد ولد نور عالم قریشی صاحب کوئٹہ ٹیکسٹائل مل نمبر 1 سے فورمین ریٹائر ہوۓ ۔ آپ کے والد صاحب کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ کی انتہائی خوبصورت وادی چلندراٹ سے ہے ۔ آپ کے والد صاحب چھوٹی سی عمر میں کشمیر سے کراچی آ گئے ۔ ملازمت کے سلسلے میں پہلے کراچی ، پھر حیدرآباد اور پھر کوٹری آ گئے اور ایک لمبے عرصے تک کوئٹہ ٹیکسٹائل مل نمبر 1 میں ہیلپر سے فورمین تک ترقی کی اور اپنی اولاد کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت میں ہمیشہ کوشاں رہے ، خود تو نہ پڑھ لکھ سکے لیکن اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور 2010ع میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے ۔ آپ نے دوست محمد ہائی اسکول ، کوئٹہ ٹیکسٹائل مل نمبر 1 سے پرائمری سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ آپ کی کلاس کچی سے میٹرک تک پہلی پوزیشن رہی ۔ آپ نے 2011ع میں علی بابا گورنمنٹ ڈگری کالج ، کوٹری سے پری انجینئرنگ میں انٹر پاس کیا ۔ آپ نے سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا ۔ آپ نے 2016ع میں بی ایڈ اور 2018ع میں ایم ایڈ سندھ یونیورسٹی کے ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) ، حیدرآباد سے پاس کیئے ۔ آپ نے سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے 2020ع میں ایم اے اردو اور 2022ع میں ایم اے انگلش کیا ہے ۔ آپ نے 2022ع میں سی آئی ٹی اور 2023ع میں ڈی آئی ٹی کے کورسز کیئے ہیں ۔
آپ نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کی ٹیسٹ پاس کی اور آپ نے 13 نومبر 2014ع میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، گوٹھ چوہدری کرم دین ، کوٹری میں بطور پی ایس ٹی جوائن کیا ۔ آپ کا 2019ع میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (کیمپس) ، لیبر اسکوائر ، کوٹری میں ٹرانسفر ہوا ۔ آپ نے انگلش ، ریاضی ، کیمیاء اور فزکس کے سبجیکٹ پڑھائے ہیں ۔ آپ نے شام میں ٹیوشن سینٹر میں بھی اپنی خدمات دی ہیں اور ایریا میں میتھامیٹکس کے ٹیچر کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔
بطور سرکاری ملازم آپ نے بہت ساری ٹریننگز حاصل کی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والی اسائنمنٹس اور ڈیوٹیز میں کام کیا ہے ۔ آپ نے خود کو ایک قابل اور محنتی ٹیچر کے طور پر ثابت کیا ہے ۔ آپ نے 2017ع کی مردم شماری میں انومینیٹر کے فرائض انجام دیے ۔ آپ نے 2018ع کے جنرل الیکشن کی تیاری کا سارا کام آفس اور جامشورو کورٹ میں سر یونس جيلانی کے ساتھ کیا ۔ آپ نے آر ایس یو کی جانب سے سالانہ سکول سینسس میں سکول ڈیٹا کلیکشن اور ڈیٹا اینٹری کے فرائض سر قربان میمن کی نگرانی میں انجام دیے ۔ آپ نے 2022ع میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹر ویری فیکیشن کے ساتھ ڈیٹا انٹری کے فرائض انجام دیے ۔ آپ نے 2023ع میں پاکستان کی پہلی ڈجیٹل مردم شماری میں سپروائزر کے فرائض انجام دیے ۔ آپ نے این ٹی ایس ، سی ٹی ایس ، ایس ٹی ایس ، ایچ ای سی ، ایس پی ایس سی ٹیسٹنگ سروسز میں انویجیلیٹر اور سپروائیزر کے فرائض انجام دیے ہیں ۔ آپ نے ڈائریکٹر سکولز کی ویب سائٹ پر مختلف سکولز کا ڈیٹا آن لائن کیا ہے اور سکول ڈیٹا بھی مینٹین کرتے رہتے ہیں ۔ آپ نے آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ضلع جامشورو کی باڈی کے ساتھ مل کر پی ایس ٹی کی اپگریڈیشن کی جدوجہد اور فائلنگ کا کام کیا ۔ آپ نے نئے اساتذہ کے بقایا بل کی ترتیب کا کام بھی کیا ہے اور ان کی سروس بک مینٹین کر کے ان کے ایف او بھی بنائے ہیں ۔
آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم کو اپنے بارے میں بتاتے ہوۓ کہا کہ مجھے ایک اچھا دوست بننا پسند ہے ۔ مایوس اور کنجوس لوگوں سے میری نہیں بنتی ۔ میرے والد صاحب نے ایک کی بات سکھائی کہ بیٹا کبھی کسی کا برا نہ کرو نہ سوچو ، خدا کبھی تمھارا برا نہیں ہونے دے گا ۔ اپنا کام ہمیشہ ایمانداری سے کرو اور اپنا ہر فیصلہ اپنے خدا پر چھوڑ دو ۔ یہی جملے ہمیشہ مجھے سہارا دیتے ہیں ۔
ارادے جن کے پختہ ہوں ، نظر جن کی خدا پر ہو
طلاتم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
آپ کی ھوبیز میں دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کرنا ، باغ بانی کرنا ، ڈوکیومینٹریز اور موویز دیکھنا ، پزل گیمز کھیلنا اور ڈرائیونگ کرنا ہیں ۔
آپ کے مطابق آپ کا سب سے بڑا استاد ہمیشہ وقت رہا ۔ آپ کے بہترین اساتذہ میں مڈم تبسم طارق ، مس شاہانہ ، مس ارم ، مس شازیہ اور مس طاہرہ رہی ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام سکھانے میں سر یونس جيلانی آپ کے استاد رہے ، جن کے آپ بہت شکر گزار ہیں ۔ آپ کے اچھے دوستوں میں مہران ، سید نعیم احمد شاہ ، معین احمد کاندھڑو ، محمد ساجد کاردار ، جان محمد برفت ، مہر دل میمن ، شہمیر اور علی شامل ہیں ۔
آپ چھے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔ آپ کے ایک بھائی جنید نور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ، مل ایریا 2 میں پی ایس ٹی ہیں ۔
آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ میں پیغام دیا " علم کے ساتھ ادب بیحد ضروری ہے ، علم تو شیطان کے پاس بھی تھا پر ادب نہیں تو عبادت بھی ضائع اور علم بھی ۔ با ادب رہیں با نصیب رہیں گے ۔"
سندہ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ
.png)
Comments
Post a Comment