Profile # 31 Muhammad Sajid Kardar (PST - GBLSS, Sikandarabad, Kotri) محمد ساجد کاردار


محترم جناب سر محمد ساجد کاردار صاحب 25 اگست 1985ع کو ضلع جامشورو کے علاقے ٹیلیگراف کالونی ، تعلقہ کوٹری میں پيدا ہوئے ـ آپ کے والد عبدالستار کاردار صاحب ، پاکستان ریلوے میں اسٹور اشوئر تھے جو نومبر 2022ع میں ریٹائر ہو گئے ہیں ۔ آپ خاندانی پیشے کے اعتبار سے لوہار ہیں ۔ آپ کے والد نے مڈل کلاس ہونے کے باوجود انتھک محنت کی ، خود تو انٹر تک تعلیم حاصل کی لیکن اپنے بچوں کو پیٹ پر پتھر باندھ کر بھی ماسٹرز کروایا ۔ آپ بھائیوں اور بہنوں میں سب سے بڑے ہيں ـ آپ نے پرائمری کی تعلیم گورنمنٹ اقراء پرائمری سکول ، سکندرآباد ، کوٹری سے حاصل کی ـ آپ نے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ، کوٹری سے ميڻرک کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے گورنمنٹ سڻی کالج ، حيدرآباد سے انڻر کا امتحان پاس کيا ـ آپ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، لطيف آباد ، حيدرآباد سے بی کام میں گريجوئيشن کيا ہے ـ آپ نے سندہ يونيورسٹي ، جامشورو سے ایم اے انگلش اور ایم اے اردو کیا ہے اور 2010ع میں بی ایڈ کرنے کے بعد 2012ع میں ایم ایڈ سندہ يونيورسٹي کے ايلسا قاضی کيمپس (اولڈ کیمپس) ، حیدرآباد سے کیا ہے ۔ آپ کے بہترین اساتذہ سر غلام مصطفٰی خشک اور سید قطب الحسنین شاہ ہیں ۔

آپ نے سندہ یونیورسٹی کی طرف سے منعقد ہونے والی ٹیسٹ پاس کی اور آپ کو 27 مئی 2010ع کو سندہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں پرائمری اسکول ٹیچر کا آرڈر ملا اور آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز لوئر سيکنڈری سکول ، سکندرآباد ، کوٹری میں ہوئی ، اسی سکول سے آپ نے پرائمری کی تعليم حاصل کی تھی اور اب اسی سکول ميں بحیثیت ٹیچر پڑھا رہے ہیں ۔  آپ سکول میں بطور ٹیچر کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ سکول کا ریکارڈ بھی مینٹین کرتے ہیں اور آپ اپنے سکول کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور ڈائریکٹر سکولز کی ویب سائیٹ پر آنلائین بھی کرتے رہتے ہیں ۔ آپ ڈسٹرکٹ لیول پر انگلش ، ریاضی اور سائنس کے پیپر سیٹر بھی ہیں ۔ آپ نے ڈسٹرکٹ کی طرف سے سالانہ سکول شماری میں بطور انیمریٹر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور ویریفائنگ آفیسر ، سینسز انیمریٹر اور ڈیٹا انٹری آفیسر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ کو ایجوکیشن سے رلیٹڈ اسائنمینٹ کرنے میں بہت دلچسپی ہے ۔

تنظیمی حوالے سے آپ نے پ ٹ الف کی موجودہ باڈی کے ساتھ مل کر پرائمری سکول ٹیچر کی گریڈ 9 سے 14 میں اپگریڈیشن کے سارے پروسیس اور ڈوکیومنٹیشن کے ساتھ ساتھ ان کے ایف او 2 اور نئے بھرتی ہونے والے پرائمری اساتذہ کے ایریر بل بھی بنائے ہیں اور آپ سروس بک مینٹین بھی کر لیتے ہیں ۔ 

آپ اپنے تعلیمی کیریئر میں مڈل تک ہر سال فرسٹ پوزیشن آتے تھے اور ہر ٹیچر کی عزت اور احترام کرتے تھے ۔ آپ پرائمری لیول پر انگلش اور ریاضی شوق سے پڑھا رہے ہیں ۔ آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتے ہیں اور کوشش کرتے ہین کہ نئی نئی چیزیں سیکھیں ۔ آپ کسی بھی خبر یا لیٹر کو جب تک کنفرم نہ کرلیں آگے نہیں بتاتے نہ ہی کسی لیٹر کو شیئر کرتے ہیں جب تک مصدقہ ذرائع سے نہ آیا ہو ۔ آپ ہر مضمون یا مسئلے سے متعلق اپنی رائے رکھتے ہیں (جس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں) ۔ آپ کی سوچ کے مطابق دوست بیشک ایک ہو لیکن نیک ہو ۔ آپ کے بہترین دوستوں ميں ارسلان سعید (سول سپروائیزر) ، فہد صدیقی (بزنس مین) ، علی شیر کوریجو (پی ایس ٹی) ، جان محمد برفت (پی ایس ٹی) ، پرویز سومرو (پی ایس ٹی) ، عدنان احمد (ایس ایسس ٹی ان فیڈرل گورنمنٹ) ، عدنان حسين مغل (ایچ ایس ٹی) ، عمر نور (پی ایس ٹی) اور سيد نعیم شاہ لکياری (پی ایس ٹی) شامل ہیں۔

آپ نے تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سندہ ایجوکیٹرز کی ٹیم کو بتایا کہ " میں چاہتا ہوں سندھ کی تعلیم اتنی اچھی ہو جائے کہ ہر کمیشن یا مقابلے کے امتحان میں سب سے زیادی سندھ کے لوگ پاس ہوں "۔

آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے طلبہ اور عوام الناس کو ان الفاظ میں پیغام دیا " آج کل کے ڈجیٹل دور میں تعلیم بہت ضروری ہے اور اگر ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی معلومات ہے تو سونے پہ سہاگہ ۔ انسان کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے نہ کہ ڈگری یافتہ ۔ آج کل بہت سے لوگ ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں اور سب کو ڈیموٹیویٹ کرتے ہیں کہ دیکھو تعلیم کا کیا فائدہ نوکری تو ملتی نہیں ۔ تو ایسے لوگوں کو ڈگری یافتہ تو کہا جا سکتا ہے لیکن تعلیم یافتہ نہیں ۔ میرا سب پڑھے لکھے لوگوں کو یہی پیغام ہے کہ اپنے محلے کے سکول کی مالکی کریں اسکی دیکھ بھال ، اس میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ ہر پڑھا لکھا بندہ اپنے محلے میں میٹرک اور انٹر میں موجود لڑکوں کو ان کے مستقبل کے حوالے سے گائیڈ کرے اور انہیں داخلہ اور نوکری میں اپلائے کروانے میں ان کی مدد کرے "۔

سندہ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل