Profile # 23 Saleh Muhammad Shaikh (PST - GBPSII Kotri) صالح محمد شيخ
محترم جناب سر صالح محمد شیخ صاحب 3 مارچ 1966ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد دوست محمد شیخ صاحب پی ٹی سی ایل میں ملازم تھے ۔ آپ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ علی بابا ڈگری کالج ، کوٹری سے انٹر کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے پی ٹی سی کا امتحان بھی پاس کیا ہے ۔ آپ کافی عرصہ کوٹری کے بہت مشہور درزی رہے ہیں ۔ آپ جمیعتہ المدرسین ضلع دادو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے ہیں ۔ آپ کو 2 مئی 1992ع کو پی ایس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ پرائمری اسکول ، امین جوٹ مل ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ ملازمت کا کچھ عرصہ گورنمنٹ بوائز پرائمری کيمپس اسکول ، اردو مین ، کوٹری میں بھی رہے ہیں ۔ آپ کا 2010ع میں ٹرانسفر گورنمنٹ پرائمری اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ بہت اچھے طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ ٹائم اسکیل کے حساب سے 16 گریڈ میں ہیں ۔ آپ سوشل ورکر بھی ہیں اور ہر کسی کے کام بھی آتے ہیں ۔آپ کے بہترین اساتذہ میں عطاء اللہ خان ، گل محمد ، ماسٹر فاروق ، بشیر نوری اور امام الدین شامل ہیں ۔ آپ کے بہترین دوستوں میں عبداللطیف راجپوت ، اخلاق خان ، اخلاق پینٹر , فیض محمد ، اشرف میمن ، محمد سعید ، صلاح الدین اور شاہد مبارک شامل ہیں ۔ آپ کے ایک فرزند شاہ رخ صالح شيخ نے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے ۔ تعلیم کے حوالے سے آپ نے بات کرتے ہوۓ فرمایا کہ حکومت کو چاہیے کہ سرکاری ملازمین کو پابند کرے کہ ان کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں ۔ پرائیویٹ سکول جو کہ ہر گلی میں دو دو تین تین کی کثرت سے بنا دیئے گئے ہیں وہ محدود کر دیئے جائیں ۔ جو پرائیویٹ سکول معيار پر پورا نہیں اترتے ان کی رجسٹریشن کینسل کی جاۓ ۔ اس کے علاوہ جب سے محکمہ تعلیم کے بالا افسران نے رشوت کی بازار گرم کی ہے تب سے تعلیم کا معیار ہی ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا "رزق حلال کمانے کی کوشش کریں ۔"
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment