Profile # 20 Muhammad Ali Awan (HST - GBHSII Kotri) محمد علي اعواڻ

 

محترم جناب ماسٹر محمد علی اعوان صاحب 15 نومبر 1963ع کو گاؤں اسلام کوٹ ، پیارو گوٹھ ، ضلع دادو میں پیدا ہوۓ ۔ آپ کے آباؤ اجداد کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا ۔ آپ کے والد علامہ فخرالدین اعوان گاؤں کی مسجد میں پیش امام کے علاوہ وفاقی محکمہ جنگلات ، میانوالی میں بلاک افسر رٹائر ہوئے تھے ۔ آپ کے بڑے بھائی محمد ظفر اعوان محکمہ تعلیم میں ملازم تھے ۔ آپ بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھے ۔ آپ نے ایم اے اردو میں پاس کیا ۔ آپ ابھی طالب علم ہی تھے کہ آپ کو 28 اکتوبر 1984ع کو جے ایس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ اشاعت الاسلام ھاء اسکول ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ نے اپنی سروس میں سرکاری اسکالرشپ پر اقراء یونیورسٹی ، کراچی سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات پاس کیئے ۔ آپ کا 23 مئی 1996ع میں ایچ ایس ٹی میں پروموشن ہوا ۔ آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ کالج ، سن میں ہوئی ۔ آپ کچھ عرصہ اس اسکول میں رہے اور پھر آپ کا ٹرانسفر گورنمنٹ کیمپس ھاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ اپنی زندگی کا بڑا عرصہ استاذہ کی تنظيم گسٹا سندھ کے یونٹ اشاعت الاسلام کے خزانچی رہے ہیں ۔ آپ نے انگریزی ، اردو ، اور بیولوجی کے سبجیکٹس پڑھائے ہیں ۔ آپ اکثر اسکول اسیمبلی میں بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات دیتے رہتے ہیں ۔ آپ نے فیسبوک کے توسط سے اساتذہ ، طالب علموں اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا ، " اپنی زندگی کو قرآن پاک کی تعلیمات کے لیئے وقف کر دیں " ۔

سندھ ايجوکيٹرز کی ٹيم آپ کی خدمات کو سلام پيش کرتی ہے ـ

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل