Profile # 19 Muhammad Hanif Haqqani (OT - GBHSII Kotri) محمد حنيف حقاني

 

محترم جناب علامہ محمد حنیف قریشی حقانی ثانوی صاحب یکم ستمبر 1967ع میں ضلع بدین کے شہر ماتلی میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے مدرسہ انوار القرآن ، کراچی کے عالم علامہ محمد حسن حقانی اور حسن ابدال کے مرشد ثانی سرکار سے منسوب ہو کر اپنے نام میں حقانی اور ثانی کا اظافہ فرمایا ۔ آپ کے والد حاجی معین الدین قریشی صاحب کا شمار ماتلی کے مشہور تاجروں میں ہوتا تھا ۔ آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ کیمپس ہائی اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ آپ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، کالی موری ، حیدرآباد سے انٹر کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے فاضل درس نظامی کا امتحان مدرسہ احسن البرکات ، حیدرآباد سے پاس کیا ہے اور فاضل عربی کا امتحان بھی پاس کیا ہے ۔ آپ کو گورنمنٹ بوائز ھاء اسکول ، کوٹری کے ھیڈ ماسٹر الاہی بخش کھوسو نے شوق دلایا کہ آپ سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے ایم اے اسلامیات میں کریں ۔ آپ نے سندھ یونیورسٹی ، جامشورو میں اسلامک کلچر کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر کلیم اللہ ساریو صاحب کی رہنمائی ، شفقت اور محبت میں رہ کر ایم اے اسلامیات کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا ۔ ڈاکٹر صاحب بہت ہی ہمدرد اور عظیم انسان تھے ، ہر کسی کے ساتھ بھلائی کا جذبہ رکھتے تھے  ۔ ڈاکٹر صاحب نے آپ کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ آپ نے ٹی آئی سی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد سے پاس کیا ہے ۔ آپ کو 23 اگست 1995ع کو او ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول ، ماتلی میں ہوئی ۔ کچھ عرصہ گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول ، انڑپور میں خدمات سر انجام دینے کے بعد آپ کا ٹرانسفر گورنمنٹ کیمپس ھائی اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ بہت اچھے طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے 2014ع میں لیبر کالونی ، کوٹری میں دینی اور فلاحی ادارے اعظمیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائیٹی کے زیر اہتمام جامعہ اعظمیہ مجددیہ حلیم الاسلام اور اعظمیہ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے ادارے قائم کیے ، جس میں بچے اور بچیوں کی قرآن پاک اور دینی تعلیم کے علاوہ نویں کلاس سے بی ایس سی تک بورڈ سے فاضل عربی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے عربی ٹیچر ٹریننگ کورس اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ سے کمپیوٹر کے مختلف کورسز اور ڈپلومہ ، ٹیلرنگ اور ڈریس ڈیزائننگ کے ڈپلومہ بالکل مفت کرائے جاتے ہیں ۔ یہ سارے کورسز ایک وقت میں سو سے اوپر طلباء کو بالکل مفت میں دیے جاتے ہیں ۔ آپ نے اپنی زندگی میں بہت بار حج اور عمرے ادا کیئے ہیں ۔ آپ اساتذہ کی تنظیم گسٹا سندھ کے یونٹ اشاعت الاسلام کے 2019-22ع تک صدر رہے ۔ آپ نے عربی اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے ہیں ۔ آپ کے بڑے فرزند حافظ عبدالستار قریشی نے ایم اے اسلامیات کے علاوہ فاضل درس نظامی کا امتحان پاس کیا ہے ۔ آپ کے دوسرے فرزند عطاء الرحمٰن قریشی نے ایم اے اردو اور فاضل عربی کا امتحان پاس کیا ہے ۔ آپ کی بڑی دختر نے ایم اے اسلامیات کے علاوہ فاضل درس نظامی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ آپ کے چھوٹے فرزند نور احمد قریشی نے اسلامک کالج ، کراچی سے بی بی اے کا امتحان پاس کیا ہے ۔ آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا "ابھی وقت ہے کہ طلباء محنت کر کہ ترقی کریں ۔ پوری محنت کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیں جس سے ان کا ، ان کے والدین کا اور تعلیمی اداروں کا نام روشن ہوگا ۔"

سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Profile # 37 Akbar Ahmed Channa (HST - GBHS Kotri) اڪبر احمد چنہ

Profile # 12 Mushtaque Ahmed Rahu (HST - GHSS Kazi Ahmed) مشتاق احمد راھو

Profile # 10 Abdul Saleem Mughal (PST - GBPSII Kotri) عبدالسليم مغل