Profile # 14 Muhammad Aslam Mughal (PST - GBPSII Kotri) محمد اسلم مغل
محترم جناب سر محمد اسلم مغل صاحب یکم جنوری 1970ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے نانا عمر الدین مغل صاحب ٹیلی گراف ، کوٹری میں ملازم تھے ۔ آپ کے والد حاجی محمد اکرم مغل صاحب لکڑی کا کاروبار کرتے تھے ۔ آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری کيمپس اسکول ، سندھی مين ، کوٹری میں سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ، کوٹری سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ، کوٹری میں دوران تدریس 1985ع میں جب آپ آٹھویں کلاس میں تھے تو سالانہ گیمز میں آپ نے شوٹر گیم میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ، جس پر اس وقت کے اسکول کے ھیڈ ماسٹر محمد اسمٰعیل نے آپ کو دس روپے کا پرائز بونڈ انعام میں دیا ۔ آپ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، لطیف آباد سے انٹر سے بی اے تک کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے پی ٹی سی کا امتحان بھی پاس کیا ہے ۔ آپ کو 4 نومبر 1990ع کو پی ایس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ، بہار کالونی ، کوٹری میں ہوئی ۔ کچھ عرصہ بعد آپ کا ٹرانسفر گورنمنٹ پرائمری اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ بہت اچھے طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ ٹائم اسکیل کے حساب سے 16 گریڈ میں ہیں ۔ آپ کے بہترین اساتذہ میں شیخ محمد یونس ، محمد الیاس اور متین احمد صدیقی شامل ہیں ۔ آپ کے بہترین دوست عبدالرحمٰن انصاری ، اخلاق خان ، اخلاق احمد پینٹر اور مولوی حبیب اللہ قادری ہیں ۔ آپ نے سائنس ، اردو اور اسلامیات کے سبجیکٹس پڑھائے ہیں ۔ آپ کو کام سے محبت ہے اور فارغ بیٹھنا نہیں آتا ۔ آپ کافی عرصہ سے کارپینٹر ، میسن ، کیٹرن اور لائیو اسٹاک میں کام کرتے رہے ہیں ۔ آپ گذشتہ دس سال سے اجتماعی قربانی کا فریضہ بھی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ آپ کے ایک فرزند محمد اسامہ مغل نے الیکٹريشن کا ڈپلومہ کیا ہے ۔ آپ کے چھوٹے فرزند محمد ھریرہ مغل وڈیو میکنگ اور فوٹو گرافی سے منسلک ہیں ۔ آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا "اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں ۔ اگر کوشش کریں گے تو بہت کچھ ہو سکتا ہے ۔"
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment