Profile # 8 Abdul Latif Rajpoot (HST - GBHSII Kotri) عبداللطیف راجپوت
محترم جناب سر عبداللطیف راجپوت صاحب 9 اکتوبر 1968ع میں ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے دادا حمید خان راجپوت انڈین آرمی میں تھے ۔ آپ کے والد فتح محمد راجپوت پاکستان آرمی میں فوجی رٹائر ہوئے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ کیمپس ہائی اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ آپ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ، کالی موری ، حیدرآباد سے انٹر کی تعلیم حاصل کی ۔ آپ نے ایم اے اردو اور بی ایڈ کا امتحان بھی پاس کیا ہے ۔ آپ اسٹوڈنٹ لائف میں ہاکی اور کرکٹ کے بہت اچھے کھلاڑی رہے ہیں اور آپ نے ہاکی میں ڈسٹرکٹ لیول پر ایوارڈ بھی جیتا ہے ۔ آپ کو 8 اگست 1987ع کو محکمہ تعلیم میں جونیئر کلرک کا آرڈر ملا ۔ آپ کافی عرصہ ایل سی او ۔ لرننگ کوآرڈینیٹر ۔ بھی رہے ہیں ۔ آپ نے کیڈر چینج کر کے پرائمری اسکول ٹیچر کا آرڈر لیا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ پرائمری اسکول ، امین جوٹ مل ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ کا 2004ع میں ہائی اسکول ٹیچر میں پروموشن ہوا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ کیمپس ہائی اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ بہت اچھے طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ ٹائم اسکیل کے حساب سے 18 گریڈ میں ہیں ۔آپ جمیعتہ المدرسین ضلع دادو کے صدر رہے ہیں ۔ آپ آل پرائیویٹ اسکولس منیجمنٹ اسوسیئیشن سندھ کے ضلع جامشورو کے صدر بھی رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ شیئرس کا کاروبار بھی کرتے ہیں ۔ آپ نے انگریزی اور اردو کے مضامین پڑھائے ہیں ۔ آپ کی پسنديد شخصيت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال ہیں ۔
آپ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ آپ کے بڑے بھائی محمد حنیف راجپوت واپڈامیں ملازم ہیں اور چھوٹے بھائی محمد رشید راجپوت محکمہ تعلیم میں پرائمری اسکول ٹیچر ہیں ۔ آپ کے ایک فرزند ساجد علی نے بی ایس الیکٹرونکس کا امتحان پاس کیا ہے ۔
آپ نے فیسبوک کے توسط سے آپ نے سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے طلباء اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا "محنت اور ایمانداری سے کام کرتے رہیں تو ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے ۔"
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment