Profile # 7 Haris Islam Kaimkhani (JEST - GHBS Dhingano Bozdar, Tando Allahyar) حارث اسلام قائم خانی
محترم جناب حارث اسلام قائم خانی صاحب 10 اگست 1995ع کو ضلع ٹنڈوالہ یار میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد اسلام الدین قائم خانی صاحب ٹنڈوالہ یار کے مشہور دکاندار ہیں ۔ آپ بھائیوں اور بہنوں میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔ آپ نے قائم خان میموریئل ہائر سیکنڈری اسکول ، ٹنڈوالہ یار سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ آپ اسکول لائف میں پوزیشن ہولڈر رہے ہیں ۔ آپ نے القاسم میموریئل ہائر سیکنڈری اسکول ، ٹنڈوالہ یار سے انٹر پاس کیا ۔ آپ نے سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے ایم اے (اسلامک اسٹڈیز) کا امتحان پاس کیا ہے ۔ آپ نے بی ایڈ اور ایم ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد سے پاس کیئے ہیں ۔ آپ نے 2015ع کو دی فاؤنڈیشن گرامر اسکول ، ٹنڈوالہ یار سے ٹیچنگ کیریئر کا آغاز کیا اسکے بعد بحریہ کالج ، ٹنڈوالہ یار کیمپس میں 2 سال بطور استاد فرائض سر انجام دیے ۔ آپ کو کمپیوٹر کے بارے میں بھی بہت اچھی نالج ہے اور آپ نے تقریباً دو سال ایک مدرسے میں درس نظامی کرنے والے علماء کو کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی ہے ۔ آپ نے محکمہ تعلیم میں آئی بی اے سکھر کی ٹیسٹ پاس کی اور آپ کو 3 جنوری 2020ع کو جے ای ایس ٹی کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ، دھنگانو بوزدار میں ہوئی ۔ آپ نے ریاضی ، اسلامیات اور اُردو کے سبجیکٹ پڑھائے ہیں اور چھٹی اور آٹھویں کلاس کے کلاس ٹیچر رہے ہیں ۔ آپ ہوم ٹیوشنز بھی پڑھاتے ہیں ۔ آپ کا پسندیدہ مشغلہ اخبار بینی اور سیاحت ہے ۔ آپ ایک دیندار اور باکردار انسان ہیں ۔ آپ کے خیال کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیئے نصاب کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ آپ نے فيسبوک کے توسط سے طلبہ اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا "تعلیم دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔"
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment