Profile # 4 Akhlaque Khan (PST - GBPSII Kotri) اخلاق خان
محترم جناب سر اخلاق خان صاحب یکم فروری 1966ع کو ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالامین خان کوٹری کے مشہور تاجر رہ چکے ہیں ۔ آپ کے دادا عبدالمجید خان سندھ پولیس میں سپاہی رہ چکے ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ کیمپس ھاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ آپ نے انٹر سے ایم اے اقتصادیات کے امتحانات سٹی کالج ، حیدرآباد سے پاس کیئے ۔ آپ نے سندہ یونیورسٹی کے ايلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد سے بی ايڈ کا امتحان پاس کیا ۔ آپ کو 8 اگست 1987ع میں پرائمری سکول ٹیچر کا آرڈر ملا ۔ آپ کی اپائنٹمنٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ، بہار کالونی ، کوٹری میں ہوئی ۔ آپ نے اپنی ملازمت کا کچھ عرصہ گورنمنٹ بوائز پرائمری کیمپس اسکول ، سندھی مین ، کوٹری اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ، امین جوٹ مل ، کوٹری میں بھی گزارہ ہے ۔ آپ کا 1990ع میں ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری میں ہوا ۔ آپ آج تک اسی اسکول میں بہت ہی احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے اپنی قائدانہ صلاحيت کی وجہ سے اپنی ملازمت کے دوران مختلف اسکولوں میں بطور انچارج ہیڈ ماسٹر بھی خدمات سر انجام دیں ہیں ۔ آپ اس وقت بھی گورنمنٹ کیمپس ہاء اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری کے مرجڈ پرائمری اسکول ، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ، اشاعت الاسلام ، کوٹری کے انچارج ہیڈ ماسٹر ہیں ۔ آپ کے بہترین اساتذہ میں غلام محمد شیخ ، عطاء اللہ ، وزیر علی اور یامین یوسفزئی صاحب شامل ہیں ۔ آپ کے بہترین دوست محمد اسلم مغل اور اخلاق احمد پینٹر ہیں ۔ آپ نے پرائمری کے تقریباً سارے مضامین پڑھائے ہیں ۔ آپ کو شعر و شاعری سے بہت لگاؤ ہے اور آپ نے بہت سے شاعروں کی کتابوں کی ایک چھوٹی سی لائبریری بھی بنائی ہے ۔ آپ بھائی بہنوں میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔ آپ کے دو بھائی عامر خان اور ریحان خان ايئرپورٹ سيکيورڻی فورس کراچی میں ملازم ہیں ۔ آپ نے فیسبوک کے توسط سے طلبہ اور عوام الناس کو ان الفاظ کے ساتھ پیغام دیا " تعلیم حاصل کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں ۔"
سندھ ایجوکیٹرز کی ٹیم آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Comments
Post a Comment